والدین نے سب سے بڑی لڑکی کو لڑکا بنا لیا۔

0
1604


ستارہ وفادار ایک افغان لڑکی ہے جس کی آدھی زندگی لڑکے کے روپ میں گزری ہے۔ایسا اُس نے اپنی مرضی سے نہیں کیا ۔پانچ بہنوں کے بعد بھی جب لڑکی ہی پیدا ہوئی تو اُس کے والدین نے سب سے بڑی لڑکی کو ہی ’بیٹا‘ بنا لیا
۔
خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ستارہ وفادار کا تعلق افغانستان کے مغربی صوبے ننگرہار سے ہےاورلگ بھگ دس سال سے اس کی زندگی ’بچہ پوشی‘ کے روپ میں گزررہی ہے۔بچہ پوشی کی اصطلاح دری زبان میں ان لڑکیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو لڑکوں جیسے کپڑے پہن کر گھر سے باہر کے کام کاج کرتی ہیں۔ستارہ جو اپنے والد کے ساتھ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتی ہے ،اُس کا کہنا ہے کہ’’ میں نے کبھی بھی اپنے آپ کو لڑکی نہیں سمجھا۔میرےوالد ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ ستارہ میرا بیٹا ہے۔کبھی کبھار میں خاندان کے بڑے لڑکے کے طور پر جنازوں میں بھی شرکت کرتی ہوں‘‘۔
ستارہ کا کہنا ہے کہ کاش اُس کا بھی ایک بھائی ہوتا ۔پھر وہ بھی لڑکیوں جیسے بال رکھتی۔لڑکیوں جیسے کپڑے پہنتی اور اسے اینٹوں کے بھٹے پر صبح سے لے کر شام تک کام بھی نہ کرنا پڑتا۔بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here