وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا اعلان

0
512

وزیراعظم عمران خان نے ایک بات پھر قوم سے خطاب کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان قوم سے ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے حتمی خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے اور ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے اس کے علاوہ وزیراعظم عوام کو ملک کی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے اور معاشی صورتحال پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب کر ریکارڈ کیا جائے تاہم خطاب کے مشر کیے جانے کے دن اور وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ 11تاریخ کو بھی قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گیا ہے اور اب ہم آگے بڑھیں گے۔ واضح رہے کہعمران خان کے خطاب کے لیے سوا نو بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن خطاب کو رات 12 بجے کے بعد نشر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے خبر آئی تھی کہ وزیراعظمعمران خان کا خطاب پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ایک شخصیت کی نجی کمپنی نےریکارڈ کیا تھا،عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے پہلے سوا نو بجے رات کا وقت مقرر کیا گیا لیکن ریکارڈنگ میں غلطیوں اور ایڈیٹنگ کی وجہ سے رات بارہ بجے کے لگ بھگ نشر کیا گیا۔ لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے ریکارڈڈ خطاب میں بھی غلطی ہوئی جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو پہلے آواز اور پھر خطاب ہی روکنا پڑا۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر خطاب شروع ہوتے ہی جب وزیراعظم نے مدینے کی ریاست کی تعریف بتانا شروع کی تو پہلے آواز بند کی گئی اور بعد ازاں خطاب ہی روک دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here