وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہوگی‘

0
393

الیکشن 2018 کی اکثریتی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا حلف ڈی چوک یا پریڈ گرائونڈ میں اٹھانے کی خواہش پوری نہ ہوسکے گی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہوگی ،ایوان صدر سے باہر نہیں ہوگی ۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیراعظم سے ایوان صدر میں حلف لیں گے ،کسی کی خواہش پر حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جاسکتی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق نے گزشتہ روز عمران خان کی طرف سے پبلک میں حلف لینےکی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس حوالےسے حتمی فیصلہ سیکورٹی کی صورتحال کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here