وزیرآباد پولیس ماہ مارچ کے دوران ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ

0
385

وزیرآباد(محمد کامران )کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی حالات پیدا ہونے کے باوجود سرکل پولیس وزیرآباد کا اے ایس پی اکرام اللہ خان کی پروفیشنل قیادت میں ماہ مارچ کے دوران ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ، خطرناک اشتہاری ملزمان اور265عدالتی مفرور گرفتار کر لئے۔وی۔او پولیس سرکل وزیرآباد کے تھانوں علی پور چٹھہ، احمد نگر، گکھڑ، سوہدرہ،سٹی اور صدرپولیس نے ڈکیتی قتل سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث11 گینگز کے 30 ملزمان کو گرفتار جبکہ وارداتوں کے دوران چھینا جانے والا 88 لاکھ99 ہزار1 سو روپے مالیت کا سامان بر آمد۔۔ ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں 45 ملزمان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد، منشیات کے 59 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر15کلو 85 گرام چرس،403 گرام ہیروئن ،249 لیٹر شراب برآمد کی گئی،ماہ مارچ کے دوران پولیس نے خطرناک اشتہاری ملزمان اور265عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے۔ اے ایس پی اکرام اللہ خان کا کہنا تھا حالات معمولی ہوں یا غیر معمولی ہمیں حکومتی ہدایات پر عمل کر کے عوام کو جہاں کورونا جیسی وبا سے بچانا ہے وہیں پر جرائم پیشہ عناصر کو بھی قانون کی نکیل ڈالنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here