وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

0
1617

اسلام آباد (نیوزٖڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی قسم کے تشدد اور عدم برداشت رویئے کی مذمت کرتی ہے اور کسی وفاقی وزیر سے ایسے رویے کی توقع ہی نہیں کی جاسکتی۔ہفتہ کو میڈیا امور سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو

برداشت کرنا چاہیے تھا اور کسی بھی میڈیا پرسن کے خلاف ایسی حرکت کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کریں اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجاسکے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here