وسیم اکرم نے شہباز شریف کے منصوبوں کی تعریف کر ڈالی

0
560


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے لاہور میں پنجاب سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورمیں بنائے گئےمنصوبوں کی تعریف بھی کی ۔
اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہاں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔
سوئنگ کے سلطان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے برانڈ ایمبسیڈربنیں گے ، منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے یہ ملک کا بہترین منصوبہ ہے ۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام افسران اور عملے کومبارکباد دیتا ہوں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here