وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

0
405

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب ضمیر پر بوجھ ہوا تواستعفیٰ دے دوں گا، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے،21 تاریخ کولاہور اور کراچی کیلئے 2 نئی ٹرینیں چلانے جا رہا ہوں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں ، نالہ لئی زحمت ہے لیکن رحمت بنے گا۔ ہم یہاں سے پانی صاف کرکے شہری آبادی کو دیں گے۔مون سون گزرنے دیں ، جب ایکسپریس وے بننے جائے گا تو آپریشن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب میرے ضمیرپر بوجھ ہوا تو میں عوام کی خواہشات پر پورا اتروں گا۔ اللہ کی طرف سے یہ پکڑ میں آچکے ہیں، انہوں نے جتنا مال لوٹا ہے وہ ان کے کسی کام نہیں آیا۔ میں بچوں کی بات نہیں کرتا، لیکن ان کو مریم نے مروایا ہے، مریم ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں بتادوں کہ 90 دنوں میں یہ بڑے بڑے اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پیشگوئی نہیں کررہا ہوں جس نے گاجریں کھائی ہیں ۔ہم نے 136فریٹ ٹرینیں چلائی ہیں، ایک روپے کی امپورٹ نہیں کی۔ اس وقت 28 انجن کھڑے ہیں، انشاء اللہ 21 تاریخ کو دو ٹرینیں ایک لاہور اور ایک کراچی کیلئے دوں گا۔ ریل کار کی کوچزبھی کراچی کی طرف لے کرجائیں گے۔ ایم ایل ون کا چین اور پاکستان کے وزیراعظم مل کر افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف پوری کوشش میں ہے کہ ان کی بچت ہوجائے۔ ایک بادشاہ نے کہا کہ پیسے اور مل سکتے ہیں ان کا نام نہ آئے ، وزیراعظم نے جواب دیا کہ ’نو وے ایٹ آل‘۔ نالہ لئی 70 ارب کا پراجیکٹ ہے ہوسکتا ہے یہ پراجیکٹ 100 ارب تک چلا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here