ونی کی جانے والی دو کم سن بچیاں بازیاب

0
1015


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں جرگے کے فیصلے کے تحت ونی کی جانے والی دو کم سن بچیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل اسماعیل ابراہیم نے بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا کہ ونی کا یہ واقعہ ضلع کے علاقے توئی سر میں پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل ایک شخص جعفر خان کی بیوی اپنی مرضی سے قسمت نامی شخص کے بیٹے کے ساتھ گئی تھی جس پر دونوں خاندانوں کے درمیان تنازع تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انتظامیہ کو ایک ہفتے پہلے معلوم ہوا کہ ایک جرگہ نے دونوں خاندانوں کے درمیان فیصلہ کروایا ہے۔
اسماعیل ابراہیم کے مطابق جرگہ نے جو فیصلہ کیا تھا اس کے تحت جعفر خان کے خاندان کو 15 لاکھ روپے کی ادائیگی کے علاوہ قسمت نامی شخص کی دو کم سن پوتیوں کو ونی میں دینا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جن بچیوں کو ونی کیا گیا تھا ان میں سے ایک کی عمر چار سال جبکہ دوسری کی عمر پانچ سال ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ دونوں بچیوں کو نادر نامی شخص کے حوالے کیا گیا تھا۔
اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ منگل کو چھاپہ مارکر دونوں بچیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جرگے کے نام پر یہ فیصلہ کیا ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here