وویمن ڈے کی مناسبت سے وویمن کمپلین شہید بے نظیرآباد کےتحت ایوارڈ تقریب

0
468

نوابشاہ ( رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز )رورل وویمن ڈے کی مناسبت سے ڈاٸریکٹریٹ آف وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وویمن کمپلین سیل شہید بے نظیرآباد کےتحت ایوارڈ تقریب منعقد ہوٸی تقریب کی صدارت وویمن کمپلین سیل شہید بے نظیرآباد کی انچارج محترمہ زیب النسإ نے کیا جبکہ مہمان خصوصی ڈاٸریکٹر منتہیٰ سینٹر شاہ سچل سامی محترمہ فرزانہ ارشد تھیں اس موقعہ مقررین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ معاشرے میں انسانی ترقی کیلیے دیہی خواتین کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا شہری خواتین سرکردہ ہیں معاشرتی ناہمواریوں کے نتیجے میں شہری خواتین کی بہ نسبت دیہی خواتین کے سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے اس کے باوجود وہ اپنے سماجی ترقی کے ہدف کیلیے کوشاں رہتی ہے محترمہ زیب النسإ نے کہا کہ بالخصوص دیہی علاقوں میں کم عمر میں بچیوں کی شادیاں کرنے کا سلسلہ قدیم ادوار سے جاری ہے حکومت سندھ نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیا تاکہ کم عمری کی شادیوں کا شکار بننے والی بچیوں کو معاشرتی ظلم سے بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں کم عمری کی شادیوں کے خلاف بننے والے قانون سے متعلق آگاہی و شعور بیداری مہم چلاٸی جارہی ہے نہ صرف یہ بلکہ کم عمری کی شادیوں کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزاٸیں دلانے کے نتیجہ خیز اقدامات اٹھانۓ گۓ ہیں اس موقعہ پر دیہی خواتین کیلیے گراں قدر خدمات انجام دینے والی خواتین میں ایوارڈ ز تقسیم کیے گٸے تقریب سے ڈپٹی ڈاٸریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ نسیم حسن مستوٸ وویمن پروٹیکشن آفیسر مس فرحانہ ارم ایڈوکیٹ ۔اور دیگر نے بھی خطاب کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here