پنجاب کے ضلع لودھراں میں ڈسٹرکٹ بار کے وکیل کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے 8 افراد کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ڈسٹرکٹ بار لودھراں کے رکن مہر محمد یاسین ایڈووکیٹ گزشتہ رات اپنی بھتیجی 10 سالہ شبانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ بلوچاں پھاٹک کے قریب 8مسلح افراد نے انہیں اغواء کر لیا۔
آج صبح وکیل مہر محمد کی تشدد زدہ لاش جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ایک خالی پلاٹ سے ملی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ