وہ لیڈر ہی نہیں،جو یوٹرن لینا نہیں جانتا‘عمران خان

0
349

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑا نقصان کیا، وہ لیڈر ہی نہیں، جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا۔
اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو لیڈر حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ہے ، ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدر آمد کریں گے، انہوں نے بتایا کہ دبئی میں پاکستان کے 15 ارب ڈالرز کا سراغ لگا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here