ویانا آسٹریا سانحہ اے پی ایس کی برسی منائی گئی ویڈیو رپورٹ عامر صدیق

0
401

https://fbwat.ch/1cOJIZIrzQSzjjrNhttps://fbwat.ch/1sFxDmtCePDbVIwTویانا آسٹریا سانحہ اے پی ایس کی برسی منائی گئی ویڈیو رپورٹ عامر صدیق
سولہ دسمبر؛پاکستان کی تاریخ کا اہم دن،سانحہ آرمی پبلک اسکول کو پانچ سال پورے، پوری قوم کا غم آج بھی تازہ،
آسٹریا (رپورٹ ۔محمد عامر صدیق )
سولہ دسمبر آرمی پبلک اسکول پرحملہ کر کے دہشت گردوں نے معصوم بچوں کا خون بہایا اور سفاکیت کی انتہا کر دی ،دہشت گردوں کے اس حملے میں اساتذہ اور بچوں سمیت 150 افراد شہید ہوئے تھے ، گو پاک فوج کے جوانوں نے تمام دہشت گردوں کو مار دیا تھا لیکن جو معصوم بچوں کی جانیں گئیں وہ واپس نہیں آ سکتیں اور نہ ہی شہید بچوں کے لواحقین کے غم کو کم کیا جا سکتا ہے ۔پشاور: سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی پانچویں برسی آسٹریا ویانا میں منائی گی۔ سانحے میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کی یاد میں والدین اور پوری قوم کی آنکھیں آج بھی پرنم ہیں۔اس دن کی مناسبت سے ویانا میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد پروفیسر شوکت اعوان کی صدارت میں کیا گیا. جن میں شہدا کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گی۔دہشتگردوں نے اسکول پر حملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی، مستقبل کے معماروں کو نشانہ بنا کرملک اور سیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے۔اور شہداءکو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر شہداءکی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان عہدیداران ،ممبران کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے پاکستانی کمیونٹی کی معروف دینی، سیاسی و سماجی، شخصیات مخلتف شعبہ ہائے زندگی کی دیگر شخصیات و دیگر دوست احباب نے.خصوصی طور پر بھرپور شرکت کی.تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت محسن بلوچ کو حاصل ہوئی. اس موقع پر اپنے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے.پروفیسر شوکت اعوان،محسن بلوچ،بابر فہیم،اکرم بٹ اور خواجہ نسیم نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،پاکستان میں قیام امن کی تاریخ میں معصوم بچوں کی قربانی جلی حروف سے لکھی جائے گی، ہم آج بھی غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کے صبر واستقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد قوم نے نئے عزم کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی جو ملک بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کےعزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بچوں کی قربانی نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کیا،آج کا دن ہمیں اس المیہ کی یاد دلاتا ہے جب انسانیت کے دشمنوں نے ننھے اور معصوم طالب علموں کو ان کے علمی گہوارے کے اندربے دردی سے قتل کیا ۔اس دلخراش واقعہ کے بعد پوری قوم اورادارے دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے متحد ہوئے ، حکومتی ، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا جو پرامن پاکستان کی طرف درست اور بروقت اقدام ثابت ہوا.ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کے پاکستان دہشت گرد ملک نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن کے لیے کام کر رہا ہے.پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے.بعد از اکرم بٹ نے تمام عالم اسلام ملک کشمیر،پاکستان اور بلخصوص شہیدہ سولہ دسمبر آرمی پبلک اسکول پاکستانی افواج کے حق میں اور حاضرین کے لئے صحت و تندرستی اور رزق میں کشادگی کے لئے پرخلوص دُعائیں کی گئیں.
https://fbwat.ch/1Kp8NKlLw5CJzYxK

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here