ویزوں کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری

0
347

سعودی حکومت کی جانب سے حج، عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ان چاروں قسم کے ویزوں کی فیس 300سعودی ریال مقرر کی گئی ہے۔ ایک اہم فیصلہ یہ لیا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں دو بار عمرہ ادا کرنے والوں کو 2000 ریال فیس ادا کرنا پڑتی تھی، سعودی کابینہ کی جانب سے اس اضافی فیس کی بھی منسوخی کر دی گئی ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر حج وعمرہ اور ضیوف الرحمنٰ خدمت کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاھر بنتن نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے بار بار عمرہ ویزہ فیس وصولی کو منسوخ قرار دیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ”ایس پی اے“ سے بات کرتے ہوئے وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ شاہی فرمان دراصل دنیا بھر سے حج اور عمرہ کی غرض مملکت آنے والے مسلمانوں کی آمد اور سفر کو باسہولت بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ نیز اس اقدام کے ذریعے سعودی عرب زیادہ سے زیادہ فرزندان توحید کو مملکت آنے کا موقع دینا چاہتا ہے۔ویزہ سروس فراہم کرنے والے ذرائع کے مطابق حج اور عمرہ وزٹ ترتیب دینے والوں کو اپنے صارفین کو فراہم کردہ پیکیج میں صحت کی انشورنس، ٹرانسپورٹ کا انتظام اور ان کے ٹوکن ادائیگی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب میں روبعمل ویژن 2030 کے تحت 2030 تک ایک سال کے اندر 30 ملین معتمرین کو عمرہ کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اللہ کے مہمانوں کے لئے سعودی عرب کی میزبانی سے استفادہ کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here