ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

0
624

آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آج پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی۔
گیانا میں جاری ایونٹ میں آج پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی،کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ اس میچ میں ٹیم اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ماضی کا حصہ ہے، اس میچ پر پوری ٹیم فوکس ہے اچھے نتائج آئیں گے۔
واضح رہے کہ ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 52 رنز سے شکست دی تھی۔
آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here