نوابشاہ رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز سکرنڈ
سکرنڈ کے نواحی گاؤں کرم کیریو میں وزٹ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ریس نظیر احمد کیریو محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے بارے میں شمع نیوز رپورٹر گل محمد لغاری کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ورکر شہید بی بی کی برسی پر ضرور جائیں گے کیونکہ شہید بی بی نے غریب عوام کے لئے اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا شہادت حاصل کی
نیب کے حوالے سے ریس نظیر احمد کیریو نے کہا ہمارے قائدین کے ساتھ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے اگر نیب ایمانداری سے احتساب کرنا چاہتی ہے تو پھر یوٹرن والوں کا بھی احتساب کیا جائے پہلے بھی ہمارے قائدین کے خلاف نیب نے کافی کیسس کولے تھے لیکن ثبوت کچھ بھی نہیں ملا مزید انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر بلاجواز ہمارے قائدین کو گرفتار کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے وزٹ کے دوران ریس نظیر احمد کیریو کے ساتھ کامریڈ قربان کیریو ،فقیر وزیر لغاری ،عمران کیریو اور شیر علی خواجہ بھی شامل تھے