پارٹی ٹکٹ کے حقدار چوہدری الیاس اور راجہ نعیم ہیں اعتزاز درانی

0
1064

سرائے عالمگیر (ارشد حسین )پی ٹی آئی کینڈا (مونٹریال) کے راہنما اعتزاز درانی نے اپنے ٹلی فونک بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی نظریاتی سیاسی جماعت ہےجس کے کارکنان قائد تحریک عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور عوامی حقوق کی اس جنگ میں چوہدری محمد الیاس اور راجہ نعیم نواز کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں انہوں نے قائد کاپیغام گھرگھرپہنچاکر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا آج حلقہ این اے 71 اور پی پی 34 پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکاہے عوام چوہدری محمد الیاس اور راجہ نعیم نواز کے علاوہ باہر سےآنے والے کسی امیدوار کو قبول کرنے کو تیارنہیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی ممبران دیکھیں کہ کرسی کسے عزیز ہے کون قائد سے محبت رکھتاہے۔ راجہ نعیم نو از اور چوہدری محمد الیاس کی قائد تحریک عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی پرانی اور شک و شبہ سےبالا ہے اس لیے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے حقدار بھی وہی ہیں اور کمیٹی کو پارٹی کے منشور کو سامبے رکھ کرفیصلہ کرنا ہوگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here