وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں سیکورٹی پر تعینات سی ڈی اے ملازمین اور گارڈ نے پارک میں آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس نے لڑکی کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگا تے ہوئے ڈرانے کی کوشش کی، سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی تو تمہیں پولیس کے حوالے کردیں گے
ایف آئی آر کے مطابق پارک ملازمین نے دوہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے سے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے ہوس کا نشانہ بنایا،ملازمین نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ