پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی سالانہ الیکشن کے شیڈول کی باقاعدہ منظوری

0
432

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کی سالانہ ایگزیکٹو باڈی میٹنگ،الیکشن 2019,20 کے شیڈول کی باقاعدہ منظوری…
رپورٹ .محمد عامر صدیق
ویانا آسٹریا
پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کی سالانہ ایگزیکٹو باڈی میٹنگ،الیکشن 2019,20 کے سلسلے میں 30 مارچ کو 12 ڈسٹرکٹ کے مقامی ترکی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی.جس کی صدارت پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان نے کی.جس میں ایگزیکٹو باڈی کے ممبرا ن نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس میٹنگ میں ندیم خان نے پورانی

کابینہ کمیٹی کو اپنے عہدے کی مدت کے اختتام پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا .اس میٹنگ میں الیکشن 2019,20 کے شیڈول کی باقاعدہ منظوری دی گئی.تقریب کا آغاز حافظ نعیم کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خواجہ منظور نے ادا کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا. شیڈول کے مطابق ٦ اپریل کو ووٹر لسٹ (PCFA) کے دفتر میں لگائی جائے گئی،جس پر ١٠اپریل تک اعتراضات داخل کیے جا سکتے ہیں،اور جو بھی ممبر اس میں حصّہ لینا چاهتے ہیں وہ اپنا پینل بنا سکتے ہیں جبکہ 13 اپریل کو امیدواروں کی فائنل لسٹ آویزاں کر دی جائیگی.اور الیکشن 2019,20 ١٥اپریل کو ہوں گے.اس خصوصی اجلاس کا ایجنڈا مندرجہ ذیل تھا: انتخابات برائے 2019,20 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا قیام .جنرل باڈی 2019 اجلاس سے متعلق رائے ،آئینی امور پر بات ،سیکریٹری جنرل رپورٹ و دیگر ایجنڈے کے تمام نکات پر تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد اکثریتی رائے سے مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے.خواجہ منظور نے اعلان کیا کے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) عید ملن پارٹی نو ٩جون کو منعقد کرے گی.بعد از حافظ نعیم تمام نے عالم اسلام ملک پاکستان کے حق میں اور حاضرین کے لئے صحت و تندرستی اور رزق میں کشادگی کے لئے پرخلوص دُعائیں کی.آخر میں سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ترکی کھانوں سے پرتکلف ڈینر پیش کیا گیا. مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان تبسم نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here