پاکستان نے ایک اور بھارتی نوجوان کوریا کر دیا

0
460

*[احسن کمال ] – پاکستان نے ایک اور بھارتی نوجوان کو خیرسگالی طور پر رہا کردیا*
لاہور: پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحدعبورکرنے والے ایک بھارتی نوجوان کوخیرسگالی کے طور پر بھارتی سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے حوالے کردیا ہے۔
بھارتی ریاست بہارکے علاقے مادھوپورکا رہائشی 21 سالہ نوجوان سنتورشی دیوچندماہ پہلے غلطی سے کھیم کرن کے علاقے سے سرحدپار کرکے پاکستان داخل ہوگیا تھا،پاکستان رینجرزنے اس کی شہریت کی تصدیق کے لئے بھارتی حکام کومطلع کیاتھا۔
بھارت کی طرف سے سنتورشی دیوکی شہریت کی تصدیق اورخاندان بارے معلومات ملنے کے بعدپاکستان رینجرزنے اسے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس بی ایس ایف کے حوالے کردیا، سنتورشی دیوکو نئے کپڑے ، جوتے ،کوٹ اورمٹھائی کا تحفہ بھی دیا گیا ہے۔…

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here