پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری

0
421

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں مہنگائی 13 فیصد بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان کو مالی ضروریات کیلئے 38 ارب ڈالر درکارہوں گے ، دیگر عالمی اداروں اور ممالک سے مالی مدد کا امکان ہے تاہم پاکستان میں انسداد کرپشن کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔رپورٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے جی ڈی پی میںٹ یکس کا حصہ 4 سے 5 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر ٹیکس آمدن بڑھانا ہو گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین میں سیاسی مداخلت ختم کرنا ہو گی ۔پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ۔دوسری جانب یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری بھی دیدی ہے ۔آئی ایم ایف پاکستان کو تین سالوں میں چھ ارب ادا کرے گا اور رواں مالی سال دو ارب ڈالر قرض دیا جائے گا ۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here