ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے قازغستان کو 16گول سے شکست دے دی ،گرین شرٹس کے محمد توثیق ارشد نے 4اور ابوبکر نے 3گول اسکور کئے ۔
جکارتہ میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں قازغستان کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔ ابتدا ہی سے گرین شرٹس نے حریف گول پر حملے کیے اور وقفے وقفے سے گول بناتے رہے ،میچ میں پاکستان نے 16 گول اسکور کیے ، حریف ٹیم ایک بھی گول نہ بنا سکی ۔
محمد توثیق ارشد نے 4گول بنائے،ابوبکر نے3 ، شان علی ، عمر بھٹہ اور رضوان علی نے 2،2 گول اسکور کیے ،دلبر ، مبشر علی اور محمد عتیق نے ایک ایک گول کیا۔
گروپ بی میں پاکستان ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ