پاکستان کے دورے کے دوران ایک ایک منٹ انجوائے کیا، اینجلو پریرہ

0
574

 

دورۂ پاکستان میں ایک ایک منٹ انجوائے کیا، یہ کہنا ہے اینجیلو پریرا کا سری لنکن کرکٹر اینجیلو پریرا نے کہا ہے کہ 2 سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا، وہاں ایک ایک منٹ انجوائے کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑنے پر سری لنکن کرکٹر نے ایک بیان جاری کیا ہے۔اینجیلو پریرا کا کہنا تھاکہ ایمانداری کی بات ہے مجھے پاکستان میں خوش آمدید کہا گیا اور میں نے خود کو وہاں محفوظ تصور کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی شکوک و شبہات نہیں تھے۔سری لنکن کرکٹر نے مزید کہا کہ میں پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا خواہش مند ہوں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here