پرویزالہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز

0
465

تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اسپیکر اسمبلی لانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی کا نام تجویز کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اور تجربہ کار شخصیت کو اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قیادت کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو اس منصب پر لایا جائے۔ تحریک انصاف نے پنجاب میں سادہ اکثریت کا دعویٰ کرنے کے بعد اب صوبے میں حکومت سازی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اور اس کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں کے لیے مشاورت کا عمل تیزہوگیا ہے۔

اہم خبریں – ن لیگ کو پنجاب میں حکومت نہیں بنانے دی جائیگی،تجزیہ کار – 

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے چوہدری پرویز کو اسپیکر بنانے کی تجویز کی تائید کردی ہے اور اب لیگی رہنما کی رضا مند پر انہں اس منصب پر لایا جاسکتا ہے۔

مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں بھی مقامی سطح پر اتحاد قائم ہوئے تھے جس کی وجہ سے کئی حلقوں پر دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here