چوہدری پرویز الہٰی 201 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔انہوں نے اسپیکر کے عہدے کے لئے حلف اٹھا لیا۔ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے والے اسپیکر رانا اقبال نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کی کامیابی کا اعلان کیا، جنہوں نے 201 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اقبال نے 147 ووٹ حاصل کیے۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف اور اتحادیوں کے امیدوارچوہدری پرویز الہٰی اور ن لیگ کے چودھری محمد اقبال کے درمیان مقابلہ ہوا۔مسلم لیگ ن کے ارکان نے ووٹ دکھانے پر احتجاج کیا،مخصوص نشست سے منتخب تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی کا ووٹ منسوخ بھی ہوا،تحریک انصاف نے بھی ن لیگ کی رکن پر ووٹ دیکھنے کا الزام لگا دیا۔
اس دوران ایوان میں دونوں جماعتوں کے اراکین کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے اور ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آئی۔بشکریہ روزنامہ جنگ