پشاور فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک

0
925

پشاور کے علاقے اسکیم چوک بڈھ بیر میں دن دیہاڑے نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک ہوگیا ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق مقتول چرن جیت سنگھ ا سکی چوک بڈھ بیر میں کریانہ کی دکان میں بیٹھا تھا کہ اس دوران نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے چرن جیت سنگھ ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق چرن جیت سنگھ کی کسی سےدشمنی نہیں تھی، پولیس نے تھانہ انقلاب میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here