پنجاب حکومت گرادیں گے، رانا ثنا اللہ

0
590

پنجاب حکومت گرادیں گے، رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مطلوبہ تعداد مل گئی تو پنجاب حکومت گرادیں گے۔ن لیگی رہنما نے ایک ہفتے میں دوسری بار دعویٰ کیا اور کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں، اگر مطلوبہ تعداد مل گئی تو پنجاب حکومت گرادیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گری تو وفاق میں بھی نہیں رہے گی۔اس سے قبل 20 اکتوبر کو رانا ثنا اللّٰہ نے کہا تھا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے 20 سے 22 ووٹوں کی کمی ہے، پیپلز پارٹی انتظام کرلے ۔ن لیگی رہنما کی بات کا جواب دیتے ہوئے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے ن لیگ کو اعلیٰ سطح پر پارٹی رابطے کرانے کی پیشکش کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here