پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی ہی بنائے گی‘

0
699

پاکستان تحریک انصاف نےمرکز کےعلاوہ پنجاب،خیبر پختونخوا اور بلوچستا ن میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے دعوٰی کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس مطلوبہ نمبرز موجود ہیں،آزاد اراکین سے رابطہ ہے، پورا یقین ہے پنجاب میں حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی ۔

اسلام آباد میں  رہ نما پی ٹی آئی نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کے اراکین کی تعداد زیادہ ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، حکومت بنانےکے لئے پیپلزپارٹی سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here