پنجاب کابینہ میں ردوبدل

0
507

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے انتہائی اہم امور میں مشاورت کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو وفاقی دارالحکومت اسلام میں طلب کرلیا ہے ۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے مابین ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوگی۔وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات

میں پنجاب کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم ختم ہونے کے بعد ممکنہ حکومتی اقدامات کے حوالے سے بات چیت کر کے اہم ہدایات دیں گے۔ اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ، عثمان بزدار سے صوبے میں سیاسی اتحادیوں کے ساتھ قائم تعلقات پر بھی مشاورت کریں گے۔خیال رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق رہنما یونس انصاری اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مابینلاہور میں ملاقات ہوئی۔ہ ملاقات میں طاہربشیرچیمہ اور سمیع اللہ چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس انصاری کو نون لیگی ارکان اسمبلی کے جوڑ توڑ کے حوالے سے نیا ہدف دیا گیا ہے توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اس ماہ مزید نون لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان سے کچھ روز قبل ن لیگکے کئی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی جس سے سیاسی میدان میں ایک بھونچال آ گیا۔ جب ن لیگ میں شدید غم و غصہ بھی پایا گیا۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں انصاری برادران بھی شامل تھے۔وزیرا عظم سے ملاقات کرنے والے لیگی رہنمایونس انصاری اور اشرف انصاری کے گھر کے باہر ن لیگی کارکنان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث اشرف انصاری کے گن مینوں نے بھی کارکنا پر فائرنگ شروع کردی تھی۔ جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here