لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، علیم خان کی کابینہ میں حیثیت ڈپٹی وزیر اعلیٰ کی ہوگی ۔نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والےرکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ کیا۔ انہیں دوبارہ وزارت بلدیات اور منصوبہ و ترقیات کا قلمدان سونپا جائے گا جس کے بعد عبدالعلیم خان صوبائی سالانہ میزانہ اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل اپنے عہدے کا حلف
اُٹھائیں گے جبکہ علیم خان کی حیثیت پنجاب میں ڈپٹی وزیر اعلیٰ کی ہوگی ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفیٰ دے دیا ۔البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو 17 مئی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔نیب حراست سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے مرکز میں عہدہ دینے کی درخواست دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا، عبد العلیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے شکایات بھی تھیں جس کا انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی تذکرہ کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد وزارت بلدیات کا قلمدان صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ ہوں گے