گجرات(سید کلیم شاہ ) نوجوان پوتے کی موت کا غم، قمر زمان کائرہ کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسامہ قمر زمان کی دادی ،قمر زمان کائرہ کی والدہ جو اپنے اس پوتے سے سب سے زیادہ پیار کرتی تھیں،پوتے کے فوت ہونے کے بعدصدمے سے نڈھال ،پوتے کی وفات کو بھلا نہیں پا رہیں اچانک طبیعت خراب ہونے پر ٹراما سینٹر لے جایا گیا اور فوری طور پر امداد دی گئی ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دادی نے صدمہ لیا ہے جس کی وجہ سے وہ نڈھال ہوئیں۔ دوسری جانب قمر زمان کائرہ کی رہائیش گاہ پر چوتھے روز بھی لوگوں کا انکے جواں سالہ بیٹے کی موت پر تعزیت کیلئے تانتا بندھا رہا جس میں سماجی و سیاسی شخصیات شرکت کرتی رہیں۔ نمایاںطورپر رہنماء جے یو آئی ف مولانافضل الرحمان،پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیریں رحمان، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ ، چیرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض ،بیرسٹر سلطان محمود ،سابق وزیر اطلاعت فیاض چوہان موجود تھے