اوکاڑہ(نمائندہ شمع نیوز)رینالہ خورد میں پولیس مقابلہ موٹروے پولیس انسپکٹر کو شہید کرنے والا خطرناک ڈاکو ساتھی سمیت مارا گیا۔ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی خطرناک ڈکیت بابر ظہیر عرف بابری سکنہ وہاڑی نے چند ماہ قبل دوران ڈکیتی موٹروے انسپکٹر اسلم کو شہید کردیا تھا جس کو پولیس نے پکڑ لیا جس نے پولیس انسپکٹر کے قتل کے علاوہ پوسٹ آفس میں ڈکیتی کے دوران گن مین کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے بھی اعتراف کیا ملزم اس سے قبل قتل ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں جیل جا چکا تھا کو پولیس ساہیوال لیے جارہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کردیا اور پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرکے ملزم کو چھڑوا لیا وائرلس پر دوسرے تھانوں کی پولیس بھی آگی اور ملزم کا تعاقب کیا جس کے بعد دوبارہ مقابلہ ہو گیا اور فائرنگ کے دوران خطرناک ڈکیت بابر ظہیر عرف بابری اپنے نامعلوم ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے پولیس کی جانب سے ضلع بھر کہ ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والےڈاکو بھی جلد گرفتار کر لیےجائیںگےوہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے