شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ قصبہ بھکھی کے قریب پولیس وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں سے میں 4 جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک زخمی ملزم کی حالت نازک ہے، جسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار ڈکیتی کے ایک ملزم کو فیصل آباد سے لاہور منتقل کررہے تھے، حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ