پولیس کمانڈو ٹرینگ سینڑ سکرنڈ میں 41 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

0
598

(رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ )پولیس کمانڈو ٹرینگ سینڑ سکرنڈ میں 41 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گی جس میں ریپڈ رسپانس فورس,اسپشل پروٹیکشن یونٹ سندھ, اور بلوچستان پولیس کے دستوں نے شاندر پاسنگ آوٹ پریڈ کا مظاہرہ کیا پاسنگ آؤٹ پریڈ میں چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی حکومت سندھ غلام قادر چانڈیو نے بطور مہمان خاص شرکت کی,اسپیشلائزڈ پولیس کمانڈو ٹرینگ سینٹر سکرنڈ میں منعقد ہونے والے پریڈ میں 1070 اہلکار شامل تھے جن میں 886 اہلکار صوبہ بلوچستان سے آئی جی بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر سکرنڈ پولیس کمانڈو ٹرینگ سینٹر بھیجے گئے تھے اہلکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا,جن میں شوٹنگ,جمپنگ,فائر ورک,اسٹریٹ کرائم کنٹرولنگ,جوڈے کراٹے سمیت رسیوں کے بل بلڈنگ سے چھلانگ لگانے کی ٹرینگ شامل تھیں,اس موقع پر چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا کہ چند ماہ قبل شہداد پور پولیس ٹرینگ سینٹر میں پریڈ میں بطور مہمان خاص شرکت کی لیکن اس سے کہیں زیادہ سہولیات اور مہارت سکرنڈ پولیس کمانڈو ٹرینگ سینٹر میں دیکھنے کو ملی,اس سینٹر کا قیام 1994 میں عظیم قائد محترمہ بے نظیر بحھٹو نے رکھا تھا تاہم اسکا باقاعدہ آگاز 2008 میں ہوا محترمہ بے نظیر بھٹو نے کا یہ مشن تھا کہ وہ پولیس کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتی تھی اور بڑی خوشی ہوئی آج یہ دیکھ کر کہ جو بنیاد ہمارے قائدیج نے رکھی وہ ادارہ آج جوانی دیکھ رہا ہے اور بلوچ قوم کے بیٹے اس ادارے سے بڑی تعداد میں مستفید ہو کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ بلوچستان کسی سے پیچھے نہیں,ہم نے پولیس کو فورس سسٹم سے ختم کر کے اسکو پولیس سروس میں تبدیل کردیا ہے,
اس موقع پر سکرنڈ پولیس کمانڈو ٹرینگ سینٹر کے ایس پی عابد قائمخانی نے کہا کہ ہمارے یہاں جدید طرز پر اہلکاروں کو ٹرینگ دی جاتی یے ہمارے پاس لاء فیکٹی کے ذریعہ ٹرینگ کے ساتھ ساتھ اہکارون کو قانونی کی تعلیم اور تم تر أگاہی دی جاتی ہے جبکہ دینی اور دنیا وی حوالے سے معروف شخصیات کے خصوصی لیکچر منعقد کے جاتے ہیں جسمانی اور ذہنی تریت دونوں میں ہمارا سینٹر جدید طرز پر گامزن ہے لیکن چند چھوٹی چھوٹی ضروریات ابھی بھی درکار ہے جس کے لیے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو درخواست کی ہے اور انھوں نے جلد سندھ حکومت سے وہ ضروریات پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے,اس موقع پر پریڈمیں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہکاروں مین انعمات بھی تقسیم کیے گیے ,جبکہ پریڈ کے مہمان خاص غلام قادر چانڈیو کو پریڈ کا کا جائزہ بھی کروایا گیا.تقریب میں پاس ہونے والے اہکارون کے عزیزواقارب سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پریڈ کا جائزہ لیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here