شیخوپورہ میں ریسکیو اہلکاروں نے فیصل آباد روڈ کی آبادی سے15 فٹ لمبا اور 50 کلو وزنی اژدھا پکڑ لیا،جس نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا رکھا تھا ۔
ریسکیو حکام کےمطابق انہیں شیخوپورہ کےعلاقے ٹھٹھہ تارڑاں میں نہر پُل کے قریب بڑے سانپ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جسے اینیمل ریسکیو ٹیم نے کافی جدوجہد کے بعد زندہ حالت میں پکڑ لیا۔ علاقے کے لوگوں نے بتایاکہ اژدھے کی وجہ سے نہر کی جانب جاتے ہوئےڈرلگتا تھا، وہ اژدھے کے پکڑے جانے پربہت خوش ہیں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ