کرکٹ کے میدان میں یوں تو پشاور کے بہت سے کھلاڑیوں نےقومی ٹیم کی نمائندگی کی ہےلیکن پشاور کےجانثار خان پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نےڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر امریکا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق پشاورکےفرسٹ کلاس آل راونڈر جانثار خان امریکا کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ جانثارپاکستان کی انڈر15 اور 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ جانثارخان کا تعلق پشاورکےعلاقہ نوتھیہ سے ہے۔ آل راونڈر جانثار خان نے 1995 میں انڈر 15، جبکہ 1998 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ قومی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر امریکا کا رخ کیا اور بہترین کارکردگی پرانہیں امریکا کی ٹی ٹونٹی قومی ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے۔
ا س حوالے سے جانثار خان کا کہنا ہے کہ ’پہلا پاکستانی ہوں جو ڈومیسٹک کھیل کر یو ایس کےلیے منتخب ہوا ہوں۔ ‘
جان نثار کی امریکی ٹیم میں شمولیت پر ان کے گھر والے بھی بے حدخوش ہیں،ان کے بھائی کہتے ہیں کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔ جانثارنے پاکستان کے بعد انگلینڈ اور امریکا میں بھرپور کرکٹ کھیلی۔
جانثارخان امریکا کی طرف سے ستمبر میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کھیلیں گے۔
انہو ں نے حالیہ امیریکن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ سیزن کے 83 میچز میں 3 ہزار سے زیادہ رنزسکور کیے اور74 وکٹیں لے رکھی ہیں۔بشکریہ روز نامہ جنگ