پیپلزپارٹی کا مقابلہ آمروں کی باقیات سے ہے بلاول

0
871

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےکہاہےکہ انتخابات کے میدان میں آج بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ آمروں کی باقیات سے ہے جس کی ایک فرنچائز کا مرکز جاتی امراء اور دوسرا بنی گالہ میں ہے۔بے نظیر بھٹو شہید کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول نے نواز شریف اور عمران خان کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنادیا اور کہا کہ ایک لوٹوں کا تاج محل بنارہا ہے تو دوسرا ووٹ کی عزت کے پیچھے چھپ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نے پارلیمان کا تقدس پامال کیا تو دوسرا امپائر کی انگلی ڈھونڈتا رہا، یہ دونوں تاریخ کے وہ مہرے ہیں جو سیاست میں پتلی تماشا کا کھیل کھیل رہے ہیں۔اس موقع پر بھٹو نے جی ڈی اے کو بھی لپیٹ دیااور کہا کہ سندھ میں آج کل سیاسی مچھروں نے ایک بار پھر حملہ کردیا ، جو اپنے مریدوں کے خون پر پلتے ہیںتاہم سندھ کی عوام اپنے وقت کی طاقت سے انہیں ایسا مزہ چکھائیں گے کہ لگ پتا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here