پیپلز پارٹی کا عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ

0
789

پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات ہر صورت مقررہ تاریخ 25 جولائی کو کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انتخابات موخر ہوئے تو ملک بے چینی اور ہیجان کا شکار ہوجائیگا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، خورشید احمد شاہ، مراد علی شاہ اور سعید غنی نے میڈیا سیل بلاول ہائوس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامزدگی فارم پر قانون سازی پارلیمینٹ کا حق ہے، جسے عدالتی حکم کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دو روز کے دوران ہونے والی سیاسی پیش رفت سے لگتا ہے کہ جیسے کوئی سسٹم ہے، جو انتخابات کو التویٰ میں ڈالنا چاہتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی متعدد حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے چکی ہے اور بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے متوقع ہیں، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ازسر نو حلقہ بندیاں کی گئیں، تو ازسر نو اعتراضات بھی سامنے آئیں گے جس کیلئے مزید وقت درکار ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کل سے نامزدگی فارم کا اجراء نہ ہوا اور عدالتی حکم کے تحت فارمز کی چھپائی کا کام بھی ازسر نو شروع کیا گیا تو اس عمل کو مکمل ہونے میں بھی وقت درکار ہوگا، جس کے باعث انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے، پی پی پی اس طرح کی تاخیر کے حق میں نہیں ہے، پیپلز پارٹی کا موقف غیرمبہم ہے کہ انتخابات ہر صورت مقررہ تاریخ 25 جولائی کو ہونے چاہئیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here