پی آئی اے کی پرواز 70حاجیوں کو چھوڑ کر جدہ روانہ

0
510

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز ’پی کے 2077‘ 70حاجیوں کوکراچی میں چھوڑ کرجدہ روانہ ہوگئی ہے۔

یہ پی آئی اے کی نااہلی کا ایک اور واقعہ ہے تاہم اس بار پی آئی اے کے جہاز میں جگہ کم پڑگئی تھی۔ ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 70حاجیوں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا جن میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ تیکنیکی وجوہات کےباعث پیش آیا، پرواز 2077 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے، جنہیں اب رات 10 بجے دوسری پرواز 731 کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔  بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here