کراچی کے علاقے گلبہار میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد اظہر اور فہد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم کے 11 خول ملے ہیں۔ پی ایس پی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے ناظم آباد کے دفتر پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے پاک سرزمین پارٹی کے متعدد کارکنان زخمی ہوئے جبکہ چیئرمین پارٹی مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی عباسی شہید اسپتال روانہ ہو گئے ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنھوں نے ايم کيو ايم پاکستان بنائی يہ خون ان کے سر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لندن سے مارنے کی ترکيبيں بتائی جاتی ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ