پی ٹی آئی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

0
776

تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی، قومی اسمبلی کے لیے 244اورصوبائی اسمبلیوں کے لیے 766امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کی حتمی فہرست کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 244 حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 766 امیدواروں کوٹکٹ دیے گئے ہیں۔قومی و صوبائی اسمبلی کی بعض نشستوں پر دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔شیخ رشیداحمد کی عوامی مسلم لیگ، مسلم لیگ (ق)، مجلس وحدت مسلمین، اعجاز الحق اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 14 اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں خواتین کو ٹکٹ دیے ہیں۔لاہور کے حلقہ این اے 136 سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے دونوں امیدواروں ملک اسد کھوکھر اور خالد گجر نے گلبرگ آفس میں عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد این اے 136 سے اسد کھوکھر اور پی پی 172 سے خالد گجر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here