پی ٹی آئی رہنما خود انڈر میٹرک نکلا

0
470

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طالبات کو انعامات دینے والے پی ٹی آئی کے عمر فاروق انڈر میٹرک نکلے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں میڑک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعام تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے ایم پی ا ے عمر فاروق تھے جو کہ خود انڈر میٹرک ہیں۔ انڈر میٹرک مہمان خصوصی عمر فاروق نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔عمر فاروق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سپورٹس بھی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمر فاروق میٹرک کے امتحانات میں غیر حاضر رہے تھے۔میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طالبات کو انعامات دینے کی تقریب میں عمر فاروق کے مہمان خصوصی ہونے نے بھی کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ ۔سوشل میڈیا سآرفین کا کہنا ہے کہ جب ایک شخص خود انڈر میٹرک ہے تو وہ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعام کیسے بانٹ سکتا ہے۔ خیال رہے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے پیر کے روز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ۔جس کے مطابق سائنس گروپ کے طلباء و طالبات کی کامیابی کا تناسب 82.9فیصد ، جنرل گروپ کے طلباء و طالبات کی کامیابی کی شرح 66.18فیصد جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 78.15فیصد رہا نیز مذکورہ سالانہ امتحان میں کلاس دہم کے کل 158746 طلباء و طالبات میں سے 124064نے کامیابی حاصل کی ۔ امتحانی نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب پیر کی صبح جھنگ روڈ پر واقع بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین خان تھے جبکہ اس موقع پرارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے والدین ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان ، کئی اہم انتظامی افسران ، سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ افراد ، چیئر پرسن اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین،سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد اسلم قریشی ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر مسز شہناز علوی ، میڈیا پرسنز سمیت دیگر افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ نتائج کے اعلان کے موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر مسز شہناز علوی نے بتایاکہ سائنس گروپ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں کل 115821طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 95657کامیاب قرار پائے۔انہوںنے بتایا کہ جنرل گروپ کے 42925طلباء و طالبات میں سی28407نے کامیابی حاصل کی۔انہوںنے بتایا کہ مجموعی طور پر 158746طلباء و طالبات میں سے 124064کامیاب جبکہ 34682طلباء و طالبا ت کو ناکامی سے ہمکنار ہونا پڑا۔ انہوںنے بتایا کہ سائنس گروپ طلباء سائنس گروپ طالبات ، جنرل گروپ طلباء اور جنرل گروپ طالبات کی کل 17پوزیشنز میں سے 8پوزیشنز طالبات اور 9پوزیشنز طلباء نے حاصل کیں۔انہوںنے بتایا کہ مجموعی طور پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سے ڈویژنل پبلک سکول گرلز سیکشن فیصل آباد کی طالبہانشراح مدثر دختر مدثر احمد رولنمبر 404468نے 1090نمبر لے کر اوور آل پہلی ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن فائونڈیشن سکول فار گرلز نبجی جھنگ روڈ فیصل آباد کیطالبہ ایمان نور دختر نور الحق رول نمبر405833نے 1087نمبر لے کر مجموعی طور پر دوسری، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن فائونڈیشن سکول فار گرلز نبجی جھنگ روڈ فیصل آباد کی ہی طالبہ لائقہ اقبال دختر محمد اقبال رول نمبر405834نے بھی 1087نمبر لے کر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تین طلباء مجموعی طور پر تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے جن میں ڈویژنل پبلک سکول گرلز سیکشن فیصل آباد کی طالبہ ضحی طارق دختر طارق محمود گل رول نمبر 404520 حاصل کردہ نمبر 1085،نیو آفاق گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمندری ضلع فیصل آباد کی طالبہ فضہ فاطمہ دختر امجد مسعود رول نمبر 419218حاصل کردہ نمبر 1085اور گورنمنٹ ہائی سکول واصو آستانہ جھنگ کے طالب علم قمر جواد مہدی ولد محمد علی رول نمبر 513598حاصل کردہ نمبر 1085 شامل ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجموعی طور پر 6پوزیشنز میں سے 5پوزیشنز طالبات نے حاصل کر کے میدان مار لیا۔ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here