پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیربھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے جلسوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا تو حشر نشر ہی ہو گیا۔
اپنے ایک بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے لے بے چارے کا لفظ استعمال کیا ہے اور کہا ہے کہ ویڈیوز کو تو فوٹو شاپ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات کو بنایا جائے یا گرمی کو، لیکن حقائق کچھ اور ہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جیالوں نے اپنے چیئرمین کے لیے نہ بارش کی پروا کی اور نہ ہی تپتے سورج کی، جیالے گرمی اور بارش میں بھی رات کو3 تین بجے تک اپنے چیئرمین کا انتظار کرتے رہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ