پی ٹی آئی کی مسرت زیب ن لیگ کے اجلاس میں شریک

0
784

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کی۔ارکان نے تالیاں بجا کر شہباز شریف اور وزیر اعظم کا استقبال کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی مسرت زیب نے بھی ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق مسرت زیب کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی،وہ پارٹی صدر شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔مسرت زیب سوات سے تحریک انصاف کی منتخب رکن ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے مسلم لیگ ن میں با ضابطہ شامل ہو چکےہیں تاہم مسرت زیب ابھی مسلم لیگ ن میں باضابطہ شامل نہیں ہوئیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here