پی ٹی آئی کے وفد کی ایاز صادق سے ملاقات

0
450

تحریک انصاف کے وفد نے اسد قیصر کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سےاسپیکرہاؤس میں ملاقات ہے۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے نامزد اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار اسد قیصر کے علاوہ پرویز خٹک اورفواد چوہدری بھی شامل تھے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا عمران خان کا وژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات کو سنا جائے گا، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے الیکشن سے متعلق تحفظات پر بھی بات کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پی ٹی آئی وفد نے ایاز صادق کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام میں ہونے کا امکان ہے۔  بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here