کوئٹہ میں احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنماء اور سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کو کرپشن کیس میں بری کر دیا۔
میرباز محمد کھیتران پر پیپلز ورکس پروگرام کی اسکیموں میں مبینہ کرپشن کا الزام تھا، احتساب عدالت نے مبینہ کرپشن کاالزام ثابت نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر کو بری کیا، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج پذیر بلوچ نے کی۔ میر باز محمد کھیتران کے خلاف نیب نے مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کیا تھا، میر باز محمد کھیتران 1993 میں پیپلزپارٹی کے دور میں وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ