چاند یکم اگست کو دکھائی دینے کا امکان

0
716

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مذہبی جوش و خروش کے ساتھ عید الفطر منانے کے بعد اب مسلم اُمہ کو عید الضحیٰ کا انتظار ہے ۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل آسٹرونامیکل سنٹر (IAC) کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں سال عید الاضحی 11 اگست 2019ء کو منائی جائے گی۔ جبکہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ کا چاند یکم اگست کو دکھائی دینے کا امکان ہے۔ابوظہبی میں

واقع انٹرنیشنل آسٹرونامیکل سنٹر IAC کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت نے واضح کیا کہ اس بار ذی الحجہ کے ہلال کی رویت کے حوالے سے کوئی تنازع کھڑا نہیں ہو گا۔ کیونکہ یکم اگست کو بیشتر عربی اور اسلامی ممالک میں ذی الحجہ کی پہلی تاریخ کا چاند انسانی آنکھ اور دُور بین کی مدد سے آسانی سے دکھائی دے جائے گا۔پہلی ذی الحجہ کا چاند غروبِ آفتاب کے بعد 28 منٹ تک دکھائی دے سکے گا۔بیشتر ممالک میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے پہلی ذی الحجہ کے ہلال کا اعلان ہونے سے مشروط ہو گا۔ کیونکہ یہ ممالک سعودی عرب کے ساتھ ہی عید مناتے ہیں۔ گذشتہ سال ذیالحجہ کا چاند 12 اگست کو نظر آیا تھا اور عید الاضحٰی 21 اگست کو منائی گئی تھی۔10 اگست 2019ء کو یومِ عرفات کے موقع پر بھی امارات بھر میں عام تعطیل ہو گی۔جبکہ 11 اگست سے 13 اگست تک سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین عید کی چھُٹیاں منائیں گے۔ خیال رہے کی عید الفطر کی تعطیلات کے بعد اب مسلم اُمہ کو عید الاضحیٰ کا انتظار ہے جس میں اللہ کی راہ میں جانور کی قربانی دی جاتی ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمان سنت ابرہیمی کو زندہ رکھتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے اور اسے اللہ کی راہ میں تقسیم کر کے غریبوں کو بھی اپنے خوشیوں میں شامل کرتے ہیں۔ جبکہ عید الاضحیٰ پر گوشت کے پکوانوں کے بھی خوب مزے اُڑائے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here