چاہتا ہوں انگلش ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے

0
344

نئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے جس کا تاریخی ورثہ بے مثال ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔
ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب نے ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے کامیاب دورہ پاکستان خصوصاً لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، اسکل ڈویلپمنٹ، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنر ہیں۔ پاکستان معاشی ترقی کے سفر پر ٹیک آف کر چکا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی۔ جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here