چنگچی رکشہ ڈرائیوروں کو احساس ذمیداری دلائی گئی

0
397

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام ، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر آفتاب پٹھان، ڈی آئی جی غلام سرور بھیو اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی ھدایت پر ڈی ایس پی سید خاور معین کی زیر نگرانی میں موٹر وے پولیس سکرنڈ کی جانب سے چنگچی رکشہ ڈرائیوروں کو سکرنڈ کے قریب پنج مورو اسٹاپ پر روڈ سیفٹی آگاہی دی گئی اس موقع پر موبائل ایجوکیشن انچارج انسپیکٹر عظیم خان زرداری پنج مورو اسٹاپ پر چنگچی رکشہ اڈے پر روڈ سیفٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تین پہیوں والی خطرناک سواری ہے, جس کے محض ایک موٹر سائیکل کے انجن پر کار سے بھی زیادہ سواریاں لادھ لی جاتی ہیں۔چنگچی رکشہ میں بظاھر 6 سواریاں بیٹھانے کی گنجائش ہوتی ہے لیکن پائیدان سمیت اس موٹر سائیکل رکشے کی ٹینکی پر بھی مسافر بٹھائے جاتے ہیں جو نہایت ہی خطرناک ہو تا ہے۔ چنگچی رکشہ ڈرائیوروں کو احساس ذمیداری دلائی گئی کہ روڈ پر گاڑی احتیاط اور ٹریفک قوانین کے مطابق چلائیں، اور حد سے زیادہ مسافروں نہ بٹھائیں، مقررہ رفتار سے تجاوز نہ کریں، ون وے کی خلاف سے گریز کریں اور روڈ پر انتہائی بائیں لین کا استعمال کریں۔ رات کے وقت گاڑیوں کی بیک لائیٹس
رست رکھیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here