چوراعظم آرہا ہےکہتا ہے استقبال کرو، عمران خان

0
656

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ بی بی مریم اوربےبی بلاول بھی باری کیلئےتیارہیں،چوراعظم آرہاہےاورکہتاہےاستقبال کرو، قانون کی بالا دستی سےصلاحیتیں جنم لیتی ہیں، موروثی سیاست دان قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں،پہلے والدین لوٹتے ہیں اور پھر انکےبچےتیارہو جا تےہیں۔زرداری اور نواز شریف نے دس سالوں میں ملک پر قرضہ چھ ہزار اب روپے تھا اسے 27ہزارارب روپے تک پہنچا دیا یہ قرضہ عوام کو ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کی صورت میں ادا کر نا پڑے گا، راؤ انوار کو ضمانت کیسے مل گئی ، نواز کی سزا پر شہباز حمزہ مجھے دعائیں دیتے ہیں ، میڑو کا پیسہ شہر پر لگتا تو ملتان بدل جاتا۔ بوریوالا کالج گراؤنڈمیں جلسہ عام سےخطاب میں انہوں نےمزیدکہاکہ بے بی بلا ول نے زندگی میں کبھی ایک گھنٹہ بھی کام نہیں کیا اور پرائم منسٹر بننے کو تیار بیٹھے ہیں اور مریم شریف کا میں کیا کہوں وہ تو کہتی تھیں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہےاور اس کا بھائی کہتا ہے کہ الحمد اللہ لندن کے فلیٹ ہمارے ہیں ۔ نواز شریف اور مریم شریف کو سزا ہو نے پر سب سے زیادہ خوش شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہیں وہ خو شیاں منا رہے ہیں اور لڈو بانٹ رہے ہیں ،نوازشریف کی سزاپر شہباز اورحمزہ مجھے دعا ئیں دیتےہیں کہ شکریہ خاں صا حب سزا دلوا دی اب تو ہماری باری آ گئی۔ہم 25جولا ئی کے بعد انشاء اللہ ہم ایسے حکمران لا ئیں گے جو کسانوں کو اوپر لے کر آ ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ووٹ کو عزت دو چوروں کو عزت نہ دو اور بلے پر ٹھپہ لگا ئیں اور نوجوانو اپنے مستقبل کے لئے 25جولائی کو نکلیں اور گھروں سے لوگوں کو نکا لیں ۔علاوہ ازیں عمران خان نےاسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ قائداعظم کا پاکستان ایک فلاحی ریاست تھی، مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے، آزاد معاشرے میں قانون غریب کو امیر سے طاقتور کردیتا ہے۔ رحیم یارخان میں عمران خان نے خواجہ فرید کالج میں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے کہاہے کہ ملتان کی میٹرو پر 60 ارب روپےلگادئیے،ملتان کےشہری کہتےہیں ہمیں ضرورت نہیں، اب وہ خالی چل رہی ہے۔شیشے کالے کردیے تاکہ لوگوں کو علم نہ ہوکہ وہ خالی چل رہی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here