فرینکفرٹ (مرزا عامر). معروف مذہبی و سماجی سیاسی شخصیت چوہدری آصف کامران گوندل زونل کونسلر بریشیا صدر انجمن غلامان مصطفےٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم انٹرنیشنل بریشیا اٹلی صدر سپورٹس کلب بریشیا ممبر سپریم کونسل بریشیا نے جرمنی کے دورے کے دوران ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ یاد گار ھائیڈل برگ اور فرینکفرٹ میں مصروف وقت گذارہ انھوں نے مرکز انجمن غلامان مصطفےٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم انٹرنیشنل ڈیٹسن باخ فرینکفرٹ میں مرکزی دوستوں ملاقات کی چوھدری اختر وڑایچ صاحب کےساتھ Hanau سے Luxembourg مختصر وقت کے لیے گئے واپسی پر چیئرمین انجمن غلامان مصطفےٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم انٹرنیشنل چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں کی رہائش گاہ پر الوداعی ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آخر میں بھرپور دعاؤں کےساتھ اٹلی روانہ ہوگئے اس موقع پر چوہدری اختر وڑایچ صاحب عنصر رضا صاحب بھی موجود تھے یاد رہے انشاءاللہ جلد ہی انجمن غلامان مصطفےٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم انٹرنیشنل بریشیا کی تنظیم نو کی جائے گی